واٹس ایپ کے آڈیو پیغام سننے کے بجائے پڑھیں

سلیکان و یلی: سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اگر کسی ایسی ایپلی کیشن کی بات کی جائے جو مہینوں، ہفتوں کے بجائے چند دنوں میں اپنے استعمال کنندگان کے لیے کوئی نہ کوئی اپ ڈیٹ یا فیچر متعارف کرواتی ہے توغالبا ان میں واٹس ایپ سر فہرست ہوگی۔ہمیشہ کی طرح اس بار بھی واٹس ایپ اپنے استعمال کنندگان کے لیے ایک نہایت ہی مفید اور اچھوتا فیچر متعارف کروانے جا رہا ہے۔ اس فیچر کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ اب سماعت سے محروم افراد بھی واٹس ایپ کے ’ وائس میسیجز‘ کو پڑھ سکیں گے۔جی ہاں !! اب اس انوکھے فیچر کی بدولت آپ اپنے صوتی پیغامات کو سننے کے ساتھ ساتھ پڑھ بھی سکیں گے۔  کیوں کہ واٹس ایپ جس فیچر پر کام کررہا ہے اس کی بدولت آپ اپنے آڈیو پیغامات کو ٹرانسکرائب( کسی بیان تقریر یا نشریے کا تحریری ریکارڈ) کرنے کے اہل ہوجائیں گے۔واٹس ایپ میں آنے والی تبدیلیوں پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ’’ڈبلیو اے بی-ٹا اِنفو‘‘ (WABeta Info)  کے مطابق ابھی یہ فیچر ڈیولپمنٹ کے مراحل میں ہے، اور یہ بات واضح نہیں ہے کہ استعمال کنندگان کے لیے یہ فیچر کب پیش کیا جائے گا، تاہم یہ فیچر اینڈروئیڈ اورآئی او ایس دونوں کے لیے دستیاب ہوگا۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.