دنیا بھر میں ’مائیکروچِپ‘ بحران بڑھنے لگا

لندن:  دنیا بھر میں بالخصوص کارسازی کے شعبے میں مائیکروچپ کی کمی ایک بحران کی شکل اختیار کرچکی ہے۔  اس میں کووڈ وبا، عالمی تجارتی تناؤ اور ممالک کی بدلتی ہوئی ترجیحات بھی شامل ہیں۔

لگتا یوں ہے کہ ایک ساتھ کئی عناصرنے مائیکروچپ کے بحران کو جنم دیا ہے۔ پہلے کووڈ کی وجہ سے لوگ گھروں تک محدود رہے اور کاروں کی عالمی فروخت میں نمایاں کمی واقع ہوئی جس سے بڑی کمپنیوں نے پیداوارنصف کردی۔ اسی لحاظ سے متعلقہ چپ ساز کمپنیوں نے اپنی پیداوار کم کردی تاہم کئی ممالک میں حالات بہتر ہونے کے بعد گاڑیوں کی فروخت میں اضافہ ہوا تو اب چپ کی کمی شدت سے محسوس ہورہی ہے۔

واضح رہے کہ کاروں، بسوں اور دیگر سواریوں کے برقی نظام، سینسر اور دیگراہم امور کے لئے برقی چِپ لگائی جاتی ہیں۔ مائیکروچپ ہی کی بدولت جدید کاروں کے بریک کام کرتے ہیں اور اسٹیئرنگ گھومتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ اب اوڈی، بی ایم ڈبلیو سمیت کئی کارساز کمپنیوں میں مائیکروچپ کی شدید کمی پیدا ہوچکی ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.