سائنسدانوں نے پالتو روبوٹ تیار کردیا!

سائنسدانوں نے پالتو روبوٹ تیار کردیا

روبوٹ انسان کی زندگی میں آسانیاں پیدا کرنے کے لئے بنائے گئے ہیں تاہم اب آپکو خوش کرنے کے لئے بھی روبوٹ بنایا گیا ہے۔

کورونا وبا کو مد نظر رکھتے ہوئے مولفن نامی پالتو روبوٹ بنایا گیا ہے یے روبوٹ مصنوعی ذہانت  اے آئی کی بدولت نت نئے کرتب سیکھتا اور آپکی تنہائی کا ساتھی بن جاتا ہے۔

ہاتھ میں سما جانے جتنا چھوٹا سا یے روبوٹ اٹھانے سے خوش اور مالک کی شخصیت تشکیل کرتا ہے۔  یے روبوٹ آواز سن کر متوجہ ہونے کے ساتھ ساتھ غم اور حیرانگی کے احساس کا اظہار بھی کرتا ہے۔

مولفن گذرتے وقت کے ساتھ ساتھ اپنے گھر والوں کو پھچاننے اور انسے مضبوط رشتا جوڑنے لگتا ہے جس سے یے گھر والوں اور خاص طور پر بچوں کو حقیقت میں بھی پالتو جانور ہی محسوس ہوتا ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.