حب:وزیراعلٰی بلوچستان نواب جام کمال کی وڈھ آمد،سردارعطااللہ مینگل کی وفات پر تعزیت

وزیراعلی بلوچستان نواب جام میر کمال خان عالیانی وڈھ پہنچ گئے۔ وڈھ میں سابق وزیراعلی بلوچستان قوم پرست رہنما سردار عطاء اللہ مینگل کی وفات پر ان کے بیٹے سردار اختر جان مینگل سے تعزیت و فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر ڈپٹی اسپیکر بلوچستان اسمبلی سردار بابر موسیٰ خیل ،صوبائی وزیر میر عارف جان محمد حسنی،بلوچستان عوامی پارٹی لسبیلہ کے رہنماؤں چیف ٹرائبل سردار غلام فاروق شیخ، سید غلام مصطفیٰ شاہ،سمیت لسبیلہ کے قبائلی سرداربلوچستان عوامی پارٹی کے رہنماؤں سمیت کثیر تعداد میں لوگ انکے ہمراہ تھے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.