ٹوئٹر پر بھی فیس بک ری ایکشنز جیسے فیچر کی آزمائش شروع

ٹوئٹر میں فیس بک ری ایکشنز جیسے فیچر کی آزمائش شروع کر دی گئی ہے، فیچر میں ٹوئٹس پر مختلف ایموجیز کے ذریعے صارفین اپنے تاثرات کا اظہار کرسکیں گے۔

رپورٹ کے مطابق صارفین کو ہارٹ آئیکون کے ساتھ مزید4 ایموجیز دستیاب ہوں گے۔ جن میں ٹیرز آف جوائے، تھنکنگ فیس، کلیپنگ ہینڈز اور کرائینگ فیس شامل ہیں۔

اس سے قبل ٹوئٹس پر ری ایکشن کا ایک ہی طریقہ ہارٹ لائیک ایموجی موجود ہے، کمپنی کا کہنا ہے کہ اس بار ایسے ایموجی کو استعمال کیا جارہا ہے جو عالمی سطح پر پہچانے جاتے ہیں۔ فیچر کی آزمائش صرف ترکی میں کی جارہی ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.