فیس بک کی اسمارٹ ڈیجیٹل عینک فروخت کےلیے پیش

سان فرانسسكو:  فیس بک نے بہت انتظار کروانے کے بعد آخرکار اپنی اسمارٹ عینک فروخت کے لئے پیش کردی ہے جسے مشہور لگژری عینک ساز کمپنی رے بین نے اپنے اسٹور پر رکھا ہے۔

عینک کی دونوں جانب 5 میگاپکسل کیمرے نصب ہیں جنہیں ایک ساتھ استعمال کرتے ہوئے تصاویر اور ویڈیوز بنائی جاسکتی ہیں۔ دوکیمروں کی بدولت اب صارفین تھری ڈی تصاویر اور ویڈیو تیار کرسکتے ہیں۔ اس میں موجود طاقتور اسپیکر موسیقی سناتے ہیں جبکہ اس عینک سے آپ فون کال کرسکتے ہیں اور وصول بھی کرسکتے ہیں۔

لیکن اسے چلانے کے لیے اینڈروئیڈ یا آئی او ایس ایپ اور ڈیوائس (فون یا ٹیبلٹ) درکار ہوگی۔ تمام خوبیوں کے باوجود یہ عینک صرف 50 گرام وزنی ہے اور قیمت 299 ڈالر کے لگ بھگ رکھی گئی ہے۔ اس قیمت کا مقصد زیادہ سے زیادہ صارفین کو راغب کرنا ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ اس کا کیس خالص چمڑے کا ہے لیکن اس میں عینک رکھ کر اسے چارج کیا جاسکتا ہے اور بیٹری پورے دن چل سکتی ہے۔ دیکھنے پر یہ فیشن اور اسٹائل سے بھرا دھوپ کا چشمہ لگتا ہے لیکن کئی بٹنوں سے آپ میڈیا ریکارڈنگ یا فون کال وصول کرسکتے ہیں۔ ویڈیو ریکارڈنگ کی صورت میں ایک سفید ایل ای ڈی روشن ہوجاتی ہے جس کے بعد آپ کے دوست ویڈیو کےلیے تیار ہوسکتے ہیں۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.