موبائل فون نگلنے والے قیدی کا کامیاب آپریشن

قیدی نے جیل میں موبائل فون ہی نگل لیا، کوسوو کے ایک سرجن نے ملک کی جیل میں مقید ایک قیدی کے پیٹ سے چار دن پہلے نگل جانے والے فون  کوکامیابی سے نکال لیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق 33 سالہ قیدی کومعدے کے امراض کے اسپتال میں درد کی شکایت پر داخل کروایا گیا تھا۔

لیکن جب اس کے ٹیسٹ کرائے گئے تو معلوم ہوا کہ قیدی کے پاس ایک چھوٹا سا موبائل فون تھا جسے وہ پولیس سے چھپ کر استعمال کرتا تھا، لیکن چند روز پہلے ہی جیل حکام سے چھپانے کے لئے اس نے مابائل نگل لیا تھا جسے ڈاکٹروں نے سرجری کے بعد کامیابی سے نکال لیا ہے۔

سرجری کرنے والے ڈاکٹر نے عالمی اداروں کو بتایا کہ ہم نے اینڈوسکوپی کے ذریعے سے اس کے معدے میں تین حصوں میں پڑے ہوئے فون کو کامیابی سے نکال لیا ہے۔

مریض کے مطابق یہ فون اس کے معدے میں چار دن سے موجود تھا، لیکن وہ اس بارے میں جیل حکام کو آگاہ نہیں کرنا چاہتا تھا۔

یاد رہے کہ چند روز پہلے یورپی ملک کوسوو میں شہری نے نوکیا 3310 موبائل نگل لیا تھا، پریسٹینا نامی شہر میں 33 سالہ شخص کے معدے کو کاٹے بغیر ڈاکٹروں نے اس موبائل فون کو نکالنے میں کامیابی حاصل کی

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.