فالو کرنے والوں کو ان فالو کریں، ٹوئیٹر کا نیا فیچر

ٹوئٹر نے اپنے صارفین کی آسانی کے لئے نئے پرائیویسی فیچر کی آزمائش شروع کردی ہے۔ جس میں صارفین اپنے فالو کرنے والوں کو ان فالو کر سکیں گے۔

رپورٹ کے مطابق اب صارفین اپنی کسی فالور سے تنگ ہیں تو وہ بڑے آرام سے اسے اپنے فالورز کی لسٹ سے ہٹا سکیں گے جس کا نوٹیفکیشن بھی اس شخص کو موصول نہیں ہوگا۔

اس سے پہلے صارفین کے پاس ان فالو کا آپشن نہیں تھا بلکہ انہیں اس کے لیے اس مخصوص شخص کو بلاک کرنا پڑتا تھا۔

ٹوئٹر کا مذکورہ فیچر ابھی ویب ورژن پر صرف کچھ صارفین کے لیے دستیاب ہے، اس آپشن سے صارف آپ کی کسی بھی پوسٹ کو نہیں دیکھ سکیں گے۔

اس فیچر کے استعمال کے لیے صارفین کو اپنی پروفائل میں فالورز میں جانا ہوگا اور وہاں  تھری ڈاٹ آئیکن پر کلک کرنا ہوگا اور وہاں فالوور کو ہٹانے  والے آپشن کا انتخاب کرنا ہوگا۔

فیچر کے تحت ان فالو کرنے والوں کو نوٹیفیکشن نہیں بھیجا جائے گا جس سے اسے یہ پتہ چل سکے کہ وہ لسٹ سے نکالا جا چکا ہے لیکن اگر اسے یہ معلوم ہو جاتا ہے تو وہ دوبارہ فالو کر سکتا ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.