پاکستان میں سال2023، فائیو جی کا سال ہوگا

اسلام آباد: وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کام نے 2023 میں فائیو جی ٹیکنالوجی کو متعارف کرانے کا اعلان کر دیا۔

وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی نے کہا ہے کہ آئی ٹی اور ٹیلی کام کی جانب سے 2023 میں 5 جی کو متعارف کروایا جائے گا جس کی سرمایہ کاری میں غیر ملکی سرمایہ کاروں نے بھی خوشی کا اظہار کیا ہے۔

وزارت آئی ٹی اور ٹیلی کام نے کہا ہے کہ ملک بھر میں ڈیجیٹلائزیشن کی مستقبل کی ضروریات کو پورا کرنے اور 5 جی جیسی مستقبل کی ضروریات کے لیے  گہرے فائبرائزیشن کے منصوبے شروع کیے گئے ہیں۔

خیال رہے کہ  گزشتہ تین سالوں میں پاکستان ٹیلی کام انڈسٹری کی مارکیٹ کا سائز غیر ملکی سرمایہ کاری میں ایک ارب 2 کروڑ ڈالراضافے کے بعد 16 ارب 90 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.