ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے قومی ٹیم کا اعلان، سینئر نظرانداز کرنے پر شائقین آپے سے باہر

آئندہ  ماہ ٹی 20 ورلڈ کپ کے لئے 15 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان ہو گیا، جس میں سینئر پلیئرز کو نظرانداز کیا گیا ہے۔

قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر محمد وسیم نے قومی اسکواڈ کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ  15 رکنی ٹیم میں بابر اعظم (کپتان)،  شاداب خان،  آصف علی،  اعظم خان،  حارث رؤف،  حسن علی،  عماد وسیم،  خوشدل،  محمد حفیظ،  محمد حسنین،  محمد نواز،  محمد رضوان،  محمد وسیم،  شاہین آفریدی  اور صہیب مقصود شامل ہیں، جبکہ ریزرو کھلاڑیوں میں شاہنواز ڈاہانی، عثمان قادر اور فخر زمان شامل ہیں۔

ورلڈ کپ کے لئے سینئر پلیئرز سابق کپتان سرفراز احمد،  فاسٹ بولر وہاب ریاض،  تجربہ کار آل راؤنڈر شعیب ملک اور ہارڈ  ہٹنگ اوپنر شرجیل خان کو اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا، جس پر کرکٹ کےشائقین اپنے شدید ردعمل کااظہارکیا ہے ۔

اسکواڈ میں آصف علی، خوشدل شاہ اور اعظم خان کی شمولیت پر بھی مداح سوال اٹھا رہے ہیں اور چیف سلیکٹر محمد وسیم کے ساتھ ساتھ پی سی بی کے نو منتخب چیئرمین رمیز راجا کو بھی سخت تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ متحدہ عرب امارات اور عمان میں 17 اکتوبر سے شروع ہوگا ، اس سے پہلےقومی ٹیم نیوزیلینڈ اور انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کھیلے گی اور ان میچز میں بھی یہی کھلاڑی میدان میں اتریں گرے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.