شیرخوار بچوں کی مائوں کو پریشان کرنے والا پرندہ!

عام طور پر یہ سمجھا جاتا ہے کہ صرف طوطے ہی انسانی آواز کی نقل کرسکتے ہیں لیکن آسٹریلیا کے ایک چڑیا گھرمیں رکھا گیا پرندہ  اس بات کی نفی کرتا ہے۔

اس چڑیا گھر میں ’’سپرب لائربرڈ‘‘ کہلانے والا ایک آسٹریلوی پرندہ ہے ۔

اس میں اپنے ماحول سے سیکھنے اور دوسروں کی نقل اتارنے کی حیرت انگیز صلاحیت ہے جس کا مظاہرہ یہ اکثر کرتا رہتا ہے۔

ٹارونگا چڑیا گھر کا عملہ چند روز قبل یہ دیکھ کر حیران رہ گیا کہ یہ پرندہ کسی انسانی بچے کے رونے جیسی آواز میں چیخ رہا تھا۔

عملے کے ایک رکن نے فوراً اپنے اسمارٹ فون کیمرے سے یہ منظر فلما لیا جسے چڑیا گھر کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بھی شیئر کرادیا گیا۔

اس وڈیو کو لاکھوں لوگ دیکھ چکے ہیں۔اور اس پر سیکڑوں کی تعداد میں تبصرے بھی کرچکے ہیں۔

ویڈیو میں سپرب لائربرڈ کی آواز، انسانی بچے کے رونے کی آواز سے اتنی ملتی جلتی ہے کہ ایک ٹوئٹر صارف نے یہاں تک لکھ دیا کہ اس ’’آواز کو سن کر مائیں اپنے شیرخوار بچوں کو ڈھونڈنے نکل جائیں گی۔‘‘

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.