مشینری کی ذہانت کے بعد اب ذہین "سمارٹ شرٹ” ایجاد

مشینری کی ذہانت کے بعد اب ذہین "سمارٹ شرٹ” ایجاد

ہیوسٹن، ٹیکساس:دنیا میں ذہین لوگوں کمی نہیں ہے انسان کی ذہانت کا اندازہ حیران کن ٹیکنالاجی کی ایجادات کو دیکھ کر لگایا جا سکتا ہے

اگر بات کی جائی مصنوعی ذہانت کی تو کمی اس میں بھی نہیں پائی جاتی، کمپیوٹر، روبوٹ اور آٹوموبائلز کی ذہانت بہی انسان کے لئے بڑی مددگار ثابت ہوتی ہے۔

تاہم آمریکی  سائنسدانوں نے ایک ذہین قمیص ایجاد کی ہے  جس کو لچک دار کاربن نینو فائبر سے بنایا گیا ہے

یے ذہین قمیص اپنے پہننے والے کے دل کی دھڑکنوں پر مسلسل نظر رکھ سکتی ہے

یہ ’ذہین قمیص‘ رائس یونیورسٹی کے ماہرین کی قیادت میں تقریباً دو سال میں تیار کی گئی ہے۔

اس مقصد کےلیے بال سے بھی زیادہ باریک، صرف 22 مائیکرومیٹر جتنی چوڑائی والے سات کاربن ریشوں کو ایک دوسرے کے گرد بل دے کر ان کے بنڈل بنائے گئے، اور پھر ایسے تین بنڈلز کو آپس میں لپیٹ کر کاربن نینو فائبر والا دھاگہ تیار کئے گئے۔

نینو فائبر والے ان دھاگوں میں سے نہ صرف بجلی گزرسکتی ہے بلکہ یہ آرام دہ اور پائیدار بھی ہیں جو قمیص دھوئے جانے پر بھی خراب نہیں ہوتے۔

تجربے کے دوران یہ قمیص پہننے والا رضاکار بھی مطمئن رہا اور اسے کسی قسم کی بے چینی یا الجھن کا سامنا نہیں ہوا۔

یہ قمیص چست، نرم اور لچک دار کپڑے سے بنی ہے، اور لگاتار کئی گھنٹوں تک اپنے پہننے والے کی دھڑکنوں کا ریکارڈ بھی رکھ سکتی ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.