دنیا کا خوبصورت ترین مچھر

وسطی اور جنوبی امریکا کے ٹراپیکل جنگلات میں پائے جانے والے دنیا کے خوبصورت ترین مچھر کی تصویر سامنے آ گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق انوکھی قسم کے اس مچھر کی اس نسل کی سب سے قابل ذکر چیز اس کی ست رنگی ہے، جس میں نیلی رنگت کے پراور لمبی ٹانگوں جیسے پیڈل کچھ عجب ہی انداز میں اس کی بناوٹ کو ظاہر کرتے ہیں۔

جنگلی حیات کے حوالے سے کام کرنے والے ایک فوٹو گرافر کا کہنا ہے کہ کسی مچھر کے بارے میں اگر چند لفظوں میں اس کی ہیت بیان کرنا ہو تو اسے کسی طور پر بھی خوبصورت نہیں کہا جاسکتا۔

یہ ٹراپیکل علاقے میں پایا جانے والا مچھر ہے اور اسے یقیناً آنکھوں کو بھا جانے والا کہا جاسکتا ہے۔

جبکہ پپچھے کی جانب اس کی دو ٹانگیں اس کے جسم کے اوپر کو نکلی ہوتی ہیں۔ اس کی فیڈنگ کا انداز بھی متاثر کن ہے جو اس کی دلکشی کو مزید نمایاں کرتا ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.