کراچی: بلاول بھٹو کا سندھی مسلم سوسائٹی میں زیر تعمیر برساتی نالے کا دورہ

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ کے ہمراہ ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی کا گلشن ظفر سندھی مسلم سوسائٹی میں زیر تعمیر برساتی نالہ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر کے ڈی اے چیف انجینئر خالد مسرور نے برساتی نالے کے بارے میں تفصیلات دیتے ہوئے کہا کہ برساتی نالہ سندھ حکومت کے سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت سندھی مسلم سوسائٹی میں تعمیر کیا جارہا ہے جو شارع قائدین سے شروع ہوکر محمود آباد نالہ سے منسلک کیا جائے گا۔۔ برساتی نالے کی تعمیر وقت مقررہ پر مکمل کرنے کے لئے کے ڈی اے کے ماہرانجینئر کی زیر نگرانی کام جاری ہے۔ دورہ کے دوران ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے آصف علی میمن نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ کے شہر کراچی اور شہریوں کے لئے اٹھائے گئے اقدامات کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ شہر بھر میں سندھ حکومت کے تعاون سے ترقیاتی کام جاری ہیں۔۔ڈی جی کے ڈی اے کے ہمراہ چیف انجینئر خالد مسرور، ایگزیکٹو انجینئر عبدالمطلب منان، اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر راحت فہیم ودیگر افسران موجود تھے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.