جواہرات کے شھر میں نیلم پتھروں کی بارش!

جواہرات کے شہر میں قیمتی پتھروں کا ذخیرا

سری لنکا میں لاکھوں نیلم پتھروں سے سجا  "قسمت والا نیلم” مل گیا!

سری لنکا کے ایک گھر سے نیلم سے سجا بڑا پتھر ملا ہے جس کی مالیت کروڑوں روپے بتائی جا رہی ہے

رتنا پورا علاقے میں ایک گھرکے کوئیں سے 5 سو کلو وزنی پتھر کھودا گیا جس پر 25 لاکھ قیراط کے قیمتی پتھر جرے ہیں۔

یاد رہے کے رتنا پورا کی معنی ’جواہرات کے شہر‘ہیں اوریہ علاقہ پہلے ہی نیلم کے ذخائر کی وجہ سے عالمی شہرت رکھتا ہے۔

مجاز اداروں کے مطابق شاید یہ دنیا کا سب سے بڑا ذخیرہ ہے جہاں اعلیٰ معیار کے نیلم اتنی بڑی تعداد میں ایک ہی جگہ جمع ہیں۔

جوہری ماہرین نے اسے ’قسمت والا نیلم‘ کا نام دیا ہے جس پر لگے جواہر کی رنگت ہلکی نیلی ہے۔

گھر اور پتھر کے مالک گمج نے بتایا کہ پہلے کنویں سے کچھ نایاب نیلم ملے جنہیں ’اسٹار سیفائر‘ بھی کہا جاتا ہے۔ پتھر اور مٹی کے اس ڈھیر کو صاف کرکے نیلم نکالنے میں ایک سال کا عرصہ لگا ۔ گمج کی تیسری نسل جواہرات کے کاروبار سے منسلک ہے۔

ماہرین نے کہا ہے کہ انہوں نے نیلم کا اتنا بڑا ذخیرہ پہلے کبھی نہیں دیکھا ۔ توقع ہے کہ یہ ذخیرہ سری لنکا کی معیشت میں بہتری کی وجہ بنے گا۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.