فصلوں کی پیداوار بڑھانے کے لئے انقلابی تجربا

چینی اور چینی نژاد امریکی سائنسدانوں نے چاول اور آلو کے’’آر این اے‘‘میں تبدیلی کرکے 50 فیصد زیادہ پیداوار دینے والی نئی فصلیں تیار کرلی ہیں

یونیورسٹی آف شکاگو کے ماہرین نے چاول اور آلو کے پودوں میں ’’ایف ٹی او‘‘ (FTO) کہلانے والا ایک جین داخل کیا جس نے ان پودوں کی نشوونما میں حیرت انگیز اضافہ کیا۔

ایف ٹی او جین کی ’’ہدایت‘‘ پر بننے والے پروٹین نے صرف ایک آر این اے میں تبدیلی کرتے ایسے کیمیائی مادّوں کو ختم کیا ہے جو پودے کی نشوونما کو ایک خاص حد سے زیادہ بڑھنے نہیں دیتے۔

اس تجربے کے بعد جو فصل تیار ہوئی اس کی جڑیں زمین میں زیادہ گہرائی تک پہنچیں اورتجربہ گاہ کے ماحول میں تیار ہونے والے چاول اور آلو کی فصلوں میں تین گنا زیادہ پیداوار حاصل ہوئی۔ تاہم جب انہیں کھیتوں میں اگایا گیا تو 50 فیصد زیادہ پیداوار پائی گئی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ آر این اے میں تبدیلی سے دوسری فصلوں کی پیداوار بھی بڑھاتے ہوئے دنیا میں غذائی قلت کے مسئلے پر قابو پانے میں بہت مدد ملے گی۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.