کینیڈا کے ماہرین نے مچھلیاں نا کھانے کو تمباکونوشی کرنے کے مترادف قرار دے دیا

دنیا میں موجود کھانے کی اشیا میں ایسی کئی اقسام ہیں جو کچھ لوگوں کی ناپسندیدہ خوراک ہوتی ہیں

تاہم مچھلیاں کھانے کا انکار آپکو مہنگا پڑ سکتا ہے، کینیڈا کے ماہرین کا کہنا ہے کے سگریٹ نوش افراد اپنی عادت بد سے اپنی قیمتی حیات کے اوسط چار سال کم کر دیتے ہیں، لیکن سامن اور میکرل جیسی اومیگا تھری سے بھرپور مچھلیوں سے منہ موڑ نا  اوسط زندگی میں پانچ سال کی کمی کا سبب بن سکتا ہے

یعنی اومیگا تھری کی جسم میں کمی سگریٹ نوشی سے بھی زیادہ خطرناک ہوسکتی ہے۔

یونیورسٹی آف گوئیلف سے وابستہ سائنسداں ، ڈاکٹر مائیکل مِک برنی کہتے ہیں کہ جسم میں اومیگا تھری کو ایک اشاریئے سے ناپا جاتا ہے۔ اس کی بہترین صورت چار سے آٹھ فیصد تک ہوتی ہے اور اس سے کم کو اومیگا تھری کی کمی کہا جاتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کے تحقیق سے معلوم ہوا کہ اومیگا تھری کی کمی سے کم عمری میں اموات واقع ہوئیں ، یوں کہا جاسکتا ہے کہ مچھلی کھانے سے عمر بڑھتی ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.