10.8سینٹی میٹر لمبی زبان سےپینٹنگ کرنے والا طالبعلم

چینائی: بھارت میں 20 سالہ طالب علم کی زبان 10.8 سینٹی میٹر لمبی ہے جس سے وہ پینٹنگ کرنے کے علاوہ حیران کن طور پر لکھ بھی سکتا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست تامل ناڈو کا 20 سالہ نوجوان انجینیئرنگ کی تعلیم حاصل کر رہا ہے تاہم طالب علم کی وجۂ شہرت ان کی لمبی زبان ہے لیکن وہ زبان دراز نہیں کیوں کہ وہ ایک کم گو نوجوان ہیں جن کی ساری توجہ تعلیم اور اپنی زبان سے پینٹنگ کرنے پر ہے۔پراون نامی نوجوان اپنی لمبی زبان سے غیر روایتی کام لیتا ہے۔ زبان کو برش کی طرح استعمال کرتے ہوئے رنگوں کو کینوس پر بکھیر دیتا ہے اور قلم نہ ہونے کی صورت میں زبان ہی سے صفحے پر تحریر لکھ لیتا ہے۔پراون کی خواہش ہے کہ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کی ٹیم کے سامنے اپنی لمبی زبان سے پینٹنگ اور لکھ کر دکھائیں۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.