دنیا  میں سب سے زیادہ قد کا فرق رکھنے والے میاں بیوی

ویلز: برطانوی نژادجوڑے جیمس اور کلوئی لسٹڈ نے حال ہی میں ایک منفرد ریکارڈ اپنے نام کیا ہے جس کے مطابق میاں بیوی کے قد میں سب سے زیادہ فرق ہے جو تقریباً دو فٹ بنتا ہے۔ شادی شدہ جوڑوں میں عموماً شوہر اور بیوی کا قد ایک دوسرے سے مختلف ہوتا ہے۔ کبھی بیوی زیادہ لمبی ہوتی ہے تو کبھی شوہر کا قد زیادہ ہوتا ہے۔ اس کے باوجود، میاں بیوی کے قد میں اب تک بہت زیادہ فرق مشاہدے میں نہیں آیا۔ لیکن حیرت انگیز حد تک 33 سالہ جیمس لسٹڈ کا قد 3 فٹ 7 انچ ہ جبکہ ان کی بیوی، 27 سالہ کلوئی کی اونچائی 5 فٹ 5 انچ ہے۔ یعنی ان دونوں میں قد کا فرق 1 فٹ 10 انچ (تقریباً دو فٹ) ہے۔ا ان کی شادی کو 5 سال ہوچکے ۔۔یہ دونوں آج بھی برطانیہ کی ویلز کاؤنٹی میں اپنی بیٹی اولیویا کے ساتھ خوش و خرم زندگی گزار رہے ہیں جبکہ گزشتہ دنوں گنیز ورلڈ ریکارڈ نے بھی ’’میاں بیوی میں قد کے سب سے زیادہ فرق‘‘ کا عالمی ریکارڈ ان دونوں کے نام کردیا ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.