غیرمعمولی خوبصورت اور کئی سال تک تازہ رہنے والے گلاب تیار

دبئی میں کھلنے والی ایک کمپنی نے غیرمعمولی خوبصورت اور کئی سال تک تازہ رہنے والے گلاب تیار کئے ہیں جن سے بنے بعض گلدستوں اور شاہکار کی قیمت 80 ہزار ڈالر تک ہے۔سب سے پہلے ان پھولوں کی کاشت لندن میں واقع فور ایور روز نامی کمپنی نے کی تھی اور اب کمپنی نے ایک شاخ دبئی میں کھولی ہے۔ دبئی برانچ کے مالک ابراہیم الصمدی نے بتایا کہ یہ گلاب ایکواڈر کے آتش فشاں کے قریب کاشت کیا جاتا ہے۔ آتش فشانی راکھ میں پروان چڑھنے والے پھول فطری طور پر تادیر اپنی تازگی برقرار رکھتے ہیں۔ اسی بنا پر فورایور روز کا دعویٰ ہے کہ ان کے پھول تین سال تک خوشما اور تازہ رہتے ہیں۔مالدارافراد اور ادارے ہی یہاں سے پھول خریدتے ہیں اور ڈسپلے کے گلدستے اور شاہکار ڈیزائن کرواتے ہیں۔ ایک یا دو پھولوں والے گلدستوں کو 300 سے 500 ڈالر میں بھی فروخت کیا جارہا ہے۔ اس کےعلاوہ بڑے گلدستے ہزاروں ڈالر میں فروخت کئے جارہے ہیں۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.