کراچی کی مویشی منڈی میں 6 ٹانگوں اور 2 زبانوں والے بچھڑے کے چرچے

پاکستان سمیت دنیا  بھر  میں عید الاضحی کے موقعے پر قربانی کے جانوروں کی فروخت کاسلسلہ جاری ہے۔۔اسی حوالے سے کراچی کے علاقے ایف سی ایریا، لیاقت آباد میں ایک ایسا بچھڑا موجود ہے جس کی 6 ٹانگیں اور دو زبانیں ہیں۔اس منفرد  اور  انوکھے بچھڑے کو دیکھنے کے لئےو دور دراز سے لوگ آ رہے ہیں لیکن اسے خریدنا ہر کسی کے بس کی بات نہیں۔۔۔کیوں کے اس بچھڑے کو اپنا بنانے کے لئے سات لاکھ روپے کی قیمت ادا کرنی پڑ رہی ہے ۔ بچھڑے کے مالک آصف قریشی کا کہنا ہے کے چولستانی نسل کا یہ بچھڑا ڈھائی سال کا ہے اور اسے رحیم یار خان سے خریدا  گیا تھا۔یہ بچھڑا روزانہ دودھ کے ساتھ ایک ہزار روپے کا مکس چارہ کھاتا ہے۔۔بچھڑے کی گردن کے اوپر 2 اضافی ٹانگیں اور ایک اضافی زبان ہے۔ آصف قریشی کا مزید کہنا ہے تھااس کی فروخت سے حاصل ہونے والی آمدنی فلاحی کام میں خرچ  کی جائے گی۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.