موت کے منہ سے نکلنے والی دو خوشنصیب ترین خواتین

روس کے علاقے داغستان کی دو خواتین کو دنیا کی خوشنصیب ترین خواتین کہا جائے تو غلط نہیں ہوگا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں ہزاروں فٹ بلندی سے گرتی دو خواتین کو دیکھا جا سکتا ہے، جن کا ساتھ قسمت نے ایسا دیا کے انہیں چند خروچیں ہی آئیں اور وہ محفوظ رہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شخص دو خواتین کو جھولا دیتا ہے، ڈولتا ہوا جھولا سہارا دینے والے پول سے ٹکرا جاتا ہے، جس کے نیتجے میں جھولا ٹیڑھا ہوجاتا ہے اور تختے پر بیٹھی خواتین پھسل کر نیچے جاگرتی ہیں۔

یہ جھولا 6300 فٹ کی بلندی پر ایک پہاڑی پر واقع ہے لیکن خوش قسمتی سے خواتین ہزاروں فٹ نیچے جانے کے بجائے چوٹی کے کنارے پر قائم ایک رکاوٹ پر گریں اور انہیں معمولی چوٹیں آئیں۔

یہ واقعہ دیکھ کر وہاں موجود کئی خواتین کی چیخیں بلند ہوئیں تاہم دونوں خواتین محفوظ رہیں اور انہیں معمولی خراشیں آئی۔

اس حوالے سے روسی اخبار کی ویب سائٹ کومسومولسکایا نے بتایا کےپولیس نے اس واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے  تاہم انتظامیہ نے بھی حفاظتی انتظامات کی یقین دہانی کرائی ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.