ایک پستول نے پوری دنیا میں کھلبلی مچا دی

امریکی ریاست یوٹاوہ کی کمپنی کےایک پستول پر دنیا بھر میں تنقید کی جا رہی ہے.

یہ پستول کلاشنکوف، جی تھری، اور دوسرے جدید ہتھیاروں سے زیادہ خطرناک تو نہیں پر سب سے الگ ضرور ہے۔

’کلپرپریسیشن‘ کمپنی نے اس پستول کو لیگو کے ٹکڑوں سے بنایا ہے اور اسے بلاک 19 کا نام دیا گیا ہے، جو دکھنے میں بلکل بچوں کا کھلونا لگتا ہے پر اٹھانے کے بعد اندازہ لگایا جا سکتا ہے کے یہ اصلی پستول ہے۔

یہی وجہ ہے کے دنیا بھر میں اس پستول کے ساتھ ساتھ اسے بنانے والی کمپنی کو بھی شدید تنقید کا نشانا بنایا جار ہا ہے۔

لوگوں کا ماننا ہے کے اس پستول کو بچوں کا کھلونا دکہا کر آسانی سے کہیں بھی لے جایا جا سکتا ہے، جو کے خطرے کی بڑی علامت ہے۔

تنقید کے بعد لیگو کمپنی نے کلپر کمپنی کو نوٹس جاری کردیا ہے تاہم کلپر نے اس عمل پر معذرت کی بجائے وضاحت کی ہے کہ لوگوں کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ کسی بھی ڈیزائن کی پستول خرید سکیں۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.