محمد رضوان کی عمدہ کارکردگی جاری، ایک اور اعزاز لے اڑے

پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان نے اپنی بہترین پرفارمنس جاری رکھتے ہوئے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا

محمد رضوان آجکل کیریئر کی بہترین فارم میں ہیں  اور وہ ایک سال میں سب سے زیادہ ٹی 20 رنز بنانے والے پاکستانی کھلاڑی بن گئے ہیں۔

انہوں نے یہ کارنامہ انگلینڈ کے خلاف پہلی ٹی ٹونٹی میچ میں نصف سنچری اسکورکرکے انجام دیا،  یوں وہ اپنے ہم وطن فخر زمان سے آگے نکل گئے۔

فخر زمان نے 2018ء میں مختصر ترین دورانیے کی کرکٹ میں 576 انٹرنیشنل رنز بنائے تھے،  جبکہ محمد رضوان  رواں برس 11میچز کی 11 اننگز میں 593 رنز بنا چکے ہیں۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.