دنیا کا پہلا تھری ڈی پرنٹرسے چھاپا گیا پل

ایمسٹرڈیم: ہالینڈ میں روبوٹ نے دنیا کے سب سے پہلے تھری ڈی پرنٹر سے چھاپے گئے فولادی پل کا افتتاح کیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ہالینڈ کے دارالحکومت ایمسٹرڈیم کی ایک چھوٹی سی نہر پر بنایا گیا تھری ڈی پل پیدل چلنے والوں کے لیے ہے جس کی لمبائی 40 فٹ ہے اور یہ 6 ٹن وزنی ہے۔

پل کی افتتاحی تقریب میں ہالینڈ کی ملکہ میکسیما کو خصوصی طور پر مدعو کیا گیا تھا۔ پل کا افتتاح کرنے کے لیے ملکہ میکسیما نے بٹن دبا کر ربورٹ بازو کومتحرک کیا جس نے دو قینچیوں کی مدد سے فیتہ کاٹ کر پل کو عوام کی آمدورفت کے لیے کھول دیا۔

اس پل کو ہالینڈ کی کمپنی ایم ایکس تھری ڈی نے اپنے ورکشاپ پر تھری ڈی پرنٹنگ کی جدید ترین تکنیک استعمال کرتے ہوئے تیار کیا ہے۔ اس نئی ٹیکنالوجی سے تھری ڈی پرنٹنگ میں فولاد جیسے سخت مادّوں کے ساتھ ساتھ ویلڈنگ کرنے والے روبوٹس بھی استعمال کیے جاتے ہیں۔

پل تیار کرنے والی کمپنی کا کہنا ہے کہ اس ٹیکنالوجی کا مقصد صنعتی معیار کی چیزیں کم خرچ پر بنانا ہیں

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.