تیزرفتار انٹرنیٹ کا نیا عالمی ریکارڈ

ٹوکیو میں ناقابل یقین تیز رفتار انٹرنیٹ کا نیا عالمی ریکارڈ بن گیا۔

غیرملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق جاپانی انجینئروں نے آپٹیکل فائبرز کے ذریعے 319 ٹیرابٹس فی سیکنڈ کی ناقابلِ یقین رفتار سے ڈیٹا منتقل کر کے نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔

تجربے میں صرف ایک سیکنڈ کے دوران تقریباً 817 بلیو رے ڈسک جتنا ڈیجیٹل ڈیٹا منتقل کیا گیا۔ آپٹیکل فائبرز سے تیز رفتار ترین ڈیٹا منتقلی کا سابقہ عالمی ریکارڈ 178 ٹیرابٹس فی سیکنڈ کا تھا جو پچھلے سال یونیورسٹی کالج لندن کے انجینئروں نے بنایا تھا۔

نیا ریکارڈ گزشتہ ریکارڈ سے بھی تقریباً 80 فیصد زیادہ ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.