ٹوکیو کی تھری ڈی بلی لاکھوں افراد کی توجہ کا مرکز

ٹوکیو کے بل بورڈ پر نصب تھری ڈی بلی نے لاکھوں افراد کی توجہ حاصل کرلی ۔
جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو کے ایک کاروباری مرکز میں بل بورڈ پر ایک دیو ہیکل تھری ڈی بلی نصب کی گئی ہے، جو دیکھنے میں بالکل اصلی لگتی ہے۔ راہ گیر اس تھری ڈی بلی کو دیکھ کر ازخود رک جاتے ہیں اور بلی کی تصاویر لینے لگتے ہیں ، تھری ڈی بلی کی حرکات اور اس کی آواز لوگوں کو اپنی طرف کھینچ لیتی ہے اور اس کو دیکھنے کے لئے بڑی تعداد میں لوگ سڑک پر جمع ہوجاتے ہیں جس سے ٹریفک بھی متاثر ہونے لگتا ہے ۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.