دنیا کا مہنگا ترین فرنچ فرائز،ایک پلیٹ کی قیمت32 ہزارروپے

امریکہ کے شہر نیویارک میں فرنچ فرائز کی ایک پلیٹ کی قیمت 32 ہزار روپے ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق نیویارک کے ایک ریسٹورنٹ نے دنیا کے مہنگے ترین فرنچ فرائز بنا کر اپنا نام گنیز بک آف ریکارڈ میں شامل کروا لیا۔
نیویارک میں قائم کریمی دی لا کریمی پوم فرائٹ نامی ریسٹورنٹ نے حال ہی میں اپنے مینیو میں فرنچ فرائز کی نئی قسم شامل کی، جس کی ایک پلیٹ کی قیمت 31 ہزار 900 روپے مقرر کی گئی۔
گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے مطابق انہیں ایک غیر جانبدار گاہک کی طرف سے مہنگے ترین فرنچ فرائز کی تفصیلات موصول ہوئیں۔ اس سے زیادہ مہنگے فرنچ فرائز دنیا میں پہلے کہیں بھی فروخت نہیں ہوئے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.