کھچاؤ کی ورزشیں بلڈ پریشر نارمل کرنے کے لئے مفید

بلڈ پریشر دنیا میں تیزی سے بڑھنے والی اور سب سے خطرناک بیماریوں میں سے ایک ہے

ہائی بلڈ پریشر فالج اور ہرٹ اٹیک کا سبب بھی بنتا ہے، ہائی بلڈپریشر کے مریض اس کو نارمل لیول پر لانے کے لئے مختلف ادویات اور دیسی نسخوں کے ساتھ ساتھ کئی ہربے بھی استعمال کرتے رہتے ہیں۔

ایک تحقیق کے مطابق کھچائو کی ورزشوں سے بلڈ پریشر پر بہترانداز میں قابو کیا جا سکتا ہے

ماہرین کا کہنا ہے کے ہفتے میں پانچ روز، صرف 30 منٹ کی اسٹریچنگ کی جائے تو اس سے بلڈ پریشر قابو کرنے میں بہت مدد ملتی ہے

دلچسپ بات یہ ہے کہ دن میں کسی بھی وقت کھچاؤ کی ورزشوں سے یکساں فوائد حاصل ہوسکتے ہیں۔

تحقیق کرنے والے کینیڈا کی سسکواچن یونیورسٹی کے پروفیسر فِل چِلی بیک نے کہا ہے کے اسٹریچنگ سے خون کی رگیں لچکدار ہوجاتی ہیں اور ان میں خون کا بہاؤ بہتر ہوجاتا ہے۔ جس سے بلڈ پریشر میں کمی آنے لگتی ہے۔

 

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.