ٹی ٹونٹی سیریز کے لئے انگلش اسکواڈ کا اعلان، پاکستانی شائقین گھبرا گئے

پاکستان کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے لئے انگلش اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ، جس میں ایئن مورگن سمیت بڑے کھلاڑیوں کی واپسی ہوئی ہے۔

ون ڈے سیریز میں انگلینڈ کی بی ٹیم کے ہاتھوں وائٹ واش شکست کے بعد انگلش ٹی ٹونٹی اسکواڈ میں بڑے نام دیکھ کر پاکستانی شائقین کرکٹ کی پریشانیوں میں اضافہ ہو گیا ۔

16 جولائی سے شروع ہونے والی سیریز کے لئے ون ڈے میں بہترین کارکردگی دکھانے والے ثاقب محمود اور لوئس گریگوی کو بھی شامل کیا گیا ہے، جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں ایئن مورگن (کپتان)، معین علی، جونی بیرسٹو ،جیک بال ، ٹام بنٹن، جوز بٹلر ،ٹام کیوران ، کرس جارڈن، لیام لیونگسٹن،  ڈیوڈ ملان، میٹ پارکنسن، عادل رشید ،جیسن رائے اور ڈیوڈ ویلے شامل ہیں۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.