دنیا کے سب سے بڑے اور خوبصورت فلکیاتی میوزیم کا افتتاح

چین نے دنیا کے سب سے بڑے اور خوبصورت ڈیزائن کے حامل فلکیاتی میوزیم کا افتتاح کردیا ہے

4 لاکھ 20 ھزار مربع فٹ پر پھیلا ہوا یہ میوزیم نمائشی، ڈسپلے، سیارہ گاھ سمیت کئی کمروں پر مشتمل ہے

میوزیم  کے مرکزی دروازے میں روشنی کا ایک دائرہ ہے جو موسم اور دن کے وقت کو ظاہر کرتا ہے۔ اس دروازے سے فرش پر پڑنے والی روشنی سارا دن ایک سے دوسرے مقام تک منتقل ہوتی اورفلکیاتی تصورات کی وضاحت کرتی رہتی ہے۔

اس میوزیم کا ڈیزائن 2014 کا ڈیزائن ایوارڈ جیتنے والے امریکی فرم نے بنایا ہے۔

میوزیم میں شیشے سے بنا الٹا گنبد بھی بنایا گیا ہے جہاں سے رات کے وقت میں آسمان کا اچھی طرح سے نظارہ کیا جاسکتا ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.