تاریخ میں پہلی بار خواتین ٹریفک اہلکار تعینات

کراچی کی ٹریفک کنٹرول کرنے کے لئے خواتین بھی سڑکوں پر آگئیں، کراچی ٹریفک پولیس کی تاریخ میں پہلی بارخواتین اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔

خواتیں کو بااختیار بنانے کے لئے کراچی ٹریفک پولیس نے بڑا قدم اٹھالیا اور ٹریفک کنٹرول کرنے کے لئے خواتین اہلکاروں کو سڑکوں پر تعینات کردیا گیا ہے۔

ٹریفک پولیس حکام کے مطابق ابتدائی طور پر خواتین اہلکار شارع فیصل اور کلفٹن میں تعینات کی گئی ہیں، شارع فیصل پر تعینات خواتین اہلکار موٹر سائیکل پر سوار ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ خواتین اہلکاروں کا کام آگاہی دینا اور ٹریفک پرنظر رکھنا ہے، یہ خواتین اہلکار زیادہ ترموٹرسائیکل سوار افراد کی آگاہی کے لیے تعینات کی گئی ہیں۔

ٹریفک پولیس حکام نے بتایا کہ خواتین ٹریفک پولیس اہلکاروں کی ذمےداری میٹروپول چوک سے ایئرپورٹ تک ہے، جبکہ انہیں ابھی چالان کا اختیار نہیں دیا گیا۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.