روزانہ ایک کپ کافی کورونا سے بچا سکتا ہے ، نئی تحقیق

نئی تحقیق میں امریکی سائنس دانوں نے دعویٰ کیا ہے کہ روزانہ کافی کا ایک کپ پینے سے مہلک وبا کورونا سے بچا جا سکتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق سائنس دانوں نے 40 ہزار برطانوی نوجوانوں پر تجربہ کیا جس سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ کافی کا ایک کپ ہر دس میں سے ایک فرد کو کووڈ-19 سے بچانے کیلئے مفید ہے ۔اس حوالے سے سائنسدانوں کا مزید کہنا تھا کہ کافی میں کچھ ایسے اجزاء موجود ہیں جو انسانی صحت کو بہتر کرنے اور مدافعتی نظام کو طاقتور بناتے ہیں۔تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ سبزی کے استعمال سے بھی کووڈ-19 سے بچا جاسکتا ہے تاہم چائے اور پھل اس حوالے سے مددگار ثابت نہیں ہوئے ۔ علاوہ ازیں پروسیسنگ فوڈ جس میں قیمہ اور سینکا ہوا گوشت شامل ہے ، کے استعمال سے بیمار ہونے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔ تحقیق کے نتائج سائنسی جریدے نیوٹرینٹ کی ویب سائٹ پر شائع کئے گئے ۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.