انوکھی شادی ،دولہا ہیلی کاپٹر پر دلہن لینے پہنچ گیا

پنجاب کے علاقے  پھالیہ میں انوکھی شادی میں  دولہا  ہیلی کاپٹر پر سوار ہو کر دلہن لینے پہنچ گئے۔ رپورٹ کے مطابق بارات گجرات کے علاقہ منگووال سے پھالیہ کے میرج ہال پہنچی، ہیلی کاپٹر سے نوٹ بھی نچھاور کئے گئے ۔۔ بارات کے لئے خصوصی طور پر ہیلی کاپٹر کا انتظام کیا گیا۔ ہیلی کاپٹر کے ذریعے دولہا پھالیہ جم خانہ پہنچے تو شاندار استقبال کیا گیا۔۔ ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے گئے۔۔ خوب شہنائیاں بجیں۔ دولہے کا تعلق آزاد کشمیر کے گاوں کجلانی سے ہے۔برطانیہ میں کوویڈ 19 کے باعث لاک ڈاون کے سبب خاندان بچوں کی شادی کیلئے پاکستان آیا۔۔۔ دولہا نے شادی کو یادگار بنانے کیلئے خواہش ظاہر کی کہ وہ ہیلی کاپٹر پر بارات لانا چاہتا ہے جس پر اسلام آباد کی ایک نجی کمپنی سے ہیلی کاپٹر کرائے پر حاصل کیا گیا۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.