میسی کا اپنے ملک کے لیے ٹرافی جیتنے کا خواب بالآخر پورا ہوگیا

سپر اسٹار فٹبالر لیونل میسی کا اپنے ملک کے لیے ٹرافی جیتنے کا خواب بالآخر پورا ہوگیا اور کوپا امریکا کپ کے فائنل میں ارجنٹائن نے برازیل کو ایک صفر سے مات دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں کوپا امریکا کپ کے فائنل میں ارجنٹائن اور دفاعی چیمپیئن برازیل کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں،

 جہاں میچ کا واحد گول ارجنٹائن کے اینجل دی ماریا نے کیا، اس طرح ارجنٹائن نے برازیل کو ایک صفر سے مات دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔

1993 کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ ارجنٹائن ٹیم نے کسی بڑے ٹورنامنٹ میں کامیابی حاصل کی ہے،

  اس کے ساتھ ساتھ  میسی بھی پہلی مرتبہ اپنی قومی ٹیم کے لیے کوئی کپ جیتنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.