"پی آئی اے کا بیرون ممالک میں پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کے لئے بڑا قدم”

پی آئی اے نے بیرون ممالک میں پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کے لئے بڑے آپریشن کا اعلان کردیا۔

قومی ایئرلائنز  کی جانب سے عید الاضحیٰ سے قبل ہم وطنوں کو 32 خصوصی پروازوں کے ذریعے وطن واپس پہنچانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

اس حولاے سے پی آئی اے انتظامیا کا کہناہے کہ کابل میں پھنسے ہم وطنوں کو وطن پہنچانے کیلئے بوئنگ طیارے استعمال کئے جائیں گے،  جب کہ خلیجی ممالک سے پاکستان آنے کیلئے 5 خصوصی پروازوں کا اضافہ کردیا گیا ہے۔

قومی ایئرلائنز  نے بشکک میں پھنسے ہوئے طالب علموں کی وطن واپسی  کیلئے خصوصی پرواز آپریٹ کرنے  کا بھی فیصلا کیا ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.