بھارت میں مدہوش بھینسوں کی چہل قدمی، مالکان کی شامت

یوں تو بھینسیں انتھائی معصوم اور وفادار جانوروں میں شمار کی جاتی ہیں، نہ صرف یہ، بلکہ یہ انسان کے لئے غذا کا ذریعہ بھی ہیں، لیکن اسی معصوم جانور کی حرکتوں نے مالکان کے پول کھول دیئے۔

بھارت کی ریاست گجرات میں بھینسوں کی عجیب و غریب حرکتوں نے منشیات فروش مالکان کے لئے شامت کھڑی کردی۔

بھینسوں کی مدہوشی میں چہل قدمی نے غیرقانونی شراب فروخت کرنے والے مقامی کسانوں کو پولیس سے گرفتار کروا لیا۔

پولیس کا کہنا تھا  کہ بھینسوں کی ’عجیب و غریب حرکتوں اور منہ سے جھاگ نکلنے‘ پر کسانوں میں سے ایک نے جانوروں کے ڈاکٹر کو بلایا ، جس پر جانوروں کے پانی پینے کی جگہ کا معائنہ کیا گیا تو وہاں سے شراب کی بوتلیں پڑی ملیں۔ پولیس نے جانوروں کے ڈاکٹر کی تصدیق پر تین کسانوں کو گرفتار کرلیا۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.