کافی کے شوقین افراد کے لئے اچھی خبر

ویسے تو عام طور پر سردیوں میں لوگ کافی بڑے شوق سے پیتے ہیں لیکن اب  کافی کے شوقین افراد کے لئے اچھی خبر یہ ہے کہ وہ باقاعدگی سے اس کا استعمال کرسکتے ہیں کیونکہ کافی جگر کے کئی امراض کو روکنے میں مددگار ثابت ہورہی ہے۔

برطانیہ کی یونیورسٹی آف ساؤتھ ایمپٹن نے اس ضمن میں ایک طویل عرصے تک باقاعدگی سے کافی پینے والے افراد کا موازنہ ایسے افراد سے کیا ہے جو کافی نہیں پیتے تھے۔

تمام افراد کا 10 سال اور7 ماہ تک جائزہ لیا گیا جن میں جگر کے دیرینہ اورخطرناک امراض کے ساتھ ساتھ چکنائی بھرے جگر کی کیفیات اور ان سب سے ہونے والی اموات کا جائزہ لیا گیا تھا۔

اس سے پہلے کافی کے کئی فوائد سامنے آتے رہے ہیں جن میں سے ثابت ہوچکا ہے کہ یہ  کئی امراض کو روکتی ہے۔ ان میں بعض اقسام کے کینسر اور گردے کے امراض بھی شامل ہیں۔ ’ لیکن یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ کافی کے وہ کونسے مرکبات ہیں جو جگر کے سنگین امراض کو روکتے ہیں۔

ماہرین نے اس طویل تحقیق کے بعد اندازہ لگایا ہے کہ کافی انسٹنٹ ہو، کیفی نیٹڈ ہو یا ڈی کیفی نیٹڈ، اگر آپ پابندی سے دو کپ روزانہ پیتےہیں تو جگر متاثر ہونے کاخدشہ 21 فیصد تک ٹل سکتا ہے۔ اسی طرح فیٹی لیور کے مرض کے خطرے کو ٹالنے میں 20 فیصد تک اہم کردار ادا کرسکتی ہے۔ مجموعی طور پر کافی پینے والے خواتین و حضرات میں جگر کے امراض سے اموات کا خطرہ 49 فیصد تک کم ہوسکتا ہے جو ایک بہت خوش آئند بات ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.