ہواوے کی پہلی اسپورٹس سمارٹ واچ پاکستان میں فروخت کیلئے پیش

موبائل فون کی مشہور کمپنی ہواوے نے اپنی پہلی اسپورٹس اسماٹ واچ کو پاکستان میں فروخت کے لیے پیش کردیا ہے۔

ہواوے واچ فٹ میں متعدد انیمیٹڈ فٹنس کورسز، ورک آؤٹ موڈز اور ہیلتھ ٹرینگ فیچرز موجود ہیں۔

کمپنی کے مطابق جسمانی فٹنس کے خواشمند افراد کے لیے یہ اسماٹ واچ بہت مفید ہے جبکہ واچ میں جسمانی کارکردگی کی ٹریکنگ کے لیے 96 ورک آؤٹ موڈز موجود ہیں۔

اسی طرح دل کی دھڑکن کی رفتار، کیلوریز، ورزش اور دیگر ڈیٹا بھی اس اسمارٹ واچ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

دھڑکن کی مانیٹرنگ کرنے والی ٹیکنالوجی دل کی دھڑکن میں بے ترتیبی سے بھی الرٹ کے ذریعے آگاہ کرے گی۔

اس اسمارٹ واچ میں 1.64 انچ کا امولیڈ ایچ ڈی ڈسپلے دیا گیا ہے جبکہ 130 مختلف واچ فیس ڈیزائن آپشنز موجود ہیں۔

اس گھڑی میں آل ویز آن ڈسپلے کا فیچر بھی موجود ہے۔

پاکستان میں اس اسمارٹ واچ کی قیمت 21 ہزار 999 روپے رکھی گئی ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.