عدالتی احکامات پر بلدیہ ملیر میں کتا مار مہم شروع کردی ہے ، میونسپل کمشنرریاض احمد کھتری

میونسپل کمشنر ریاض احمد کھتری نے عدالتی احکامات پر روز مرّہ کے  بنیادی مسائل سے متعلق شکایات  24گھنٹے کے اندر حل کرنے کیلئے شکایتی مرکز فعال کرنے،خصوصی گینگ تشکیل دینے اور شکایات کے بروقت ازالے اورنگرانی کے عمل کو یقینی بنانے کیلئے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سگ گزیدگی کے بڑھتے واقعات سے نمٹنے کے لیے آج سے کتا مارمہم شروع کردی گئی ہے۔عدالتی احکامات پر ہنگامی بنیادوں پر کتا مار مہم کا جائزہ لیتے ہوئے میونسپل کمشنر بلدیہ ملیر ریاض احمد کھتری نے ڈائریکٹرسولڈ ویسٹ ندیم اقبال میرانی کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ عوامی مسائل سے متعلق شکایات کے اندراج کے سلسلے میں شکایتی مرکز کو فعال رکھا جائے،انہوں نے مزید ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے واٹس اپ کے ذریعے شکایات کے اندراج کیلئے بھی لائحہ عمل بنایا جائے تاکہ تیز رفتار ترین بنیادوں پر شکایات کا اندراج اور ان کا ازالہ ممکن بنایا جاسکے۔ ، میونسپل کمشنر بلدیہ ملیر نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ کتا مار مہم کے دوران اپنے پالتو کتوں کو باندھ کر رکھیں۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.