اسٹیٹ بینک کا عید الفطر کے موقع پر عوام کے لئے اہم اعلان

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے عوام کی سہولت کے پیش نظر 8 مئی بروز ہفتہ تمام بینک اور مالیاتی ادارے کھلے رکھنے کا اعلان کیا ہے۔وفاقی حکومت کی جانب سے عید الفطر کے موقعے پر 10 سے 15 مئی تک چھٹیوں کا اعلان کیا گیا ہے اور وزیراعظم عمران خان کی اجازت سے چھٹیوں کا نو ٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا ہے مگر مرکزی بینک نے صارفین کی سہولت کی خاطر ایک اہم فیصلہ کیا ہے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہا ہے کہ ملک بھر میں 8 مئی کو تمام بینک اپنے مقررہ وقت تک کھلے رہیں گے۔اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق تمام بینکس اور مالیاتی ادارے 8 مئی کو صبح 9 تا دوپہر 2 بجے تک کھلے رہیں گے۔ یہ فیصلہ عوام کی سہولت کے لیے کیا گیا ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.