محمد رضوان کی اونچی اڑان، ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں کیریئر کی بہترین پوزیشن پر آگئے

قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان کو ان کی محنت کا صلہ مل گیا اور وہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں کیریئر کی بہترین پوزیشن پر آگئے ۔

محمد رضوان کے لئے 2021 خوش قسمت سال رہا ہے،  وکٹ کیپر بیٹسمین کے تسلسل سے کارکردگی کا مظاہرا کرتے ہوئے یکے بعد دیگرے بڑی اننگز کھیلنے لگے ہیں  اور وہ کرکٹ کے مختصر ترین فارمیٹ میں رواں سال کے ٹاپ اسکوربھی کرچکے  ہیں۔

محمد رضوان نے نیوزیلینڈ، جنوبی افریقا  اور پھر زمبابوے کے خلاف بھی رنز کے انبار لگا  دیئے، جس کی بدولت انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے انہیں ٹی ٹوئنٹی کے ٹاپ 10 بیٹسمینوں میں شامل کر لیا ہے۔

زمبابوے کے خلاف  سیریز کے بعد جاری کی گئی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹسمین 5 درجے سے چھلانگ لگاتے ہوئے دسویں پوزیشن پر آگئے ہیں۔

خیال رہے کہ محمد رضوان پاکستان کے واحد وکٹ کیپر بیٹسمین ہیں، جنہیں کرکٹ کے تینوں فارمیٹ میں سنچری بنانے کا اعزاز حاصل ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.