چقندر کا جوس دماغی افعال کو بہتر بنانے میں مددگار

عام طورپر تو چقندر سلاد میں استعمال ہوتا ہے لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ چقندر کا جوس انسان کی صحت کیلئے بہت ہی فائدہ مند ہے اور یہ خون بنانے میں کافی مدد دیتا ہے۔

برطانیہ میں ہونے والی ایک طبی تحقیق  میں بتایا گیا کہ چقندر کا جوس نائٹریٹ سے بھرپورہوتا ہے جو منہ میں موجود بیکٹریا کا توازن بدل کر ایسے بیکٹریا کی نشوونما کرتا ہے جو دماغی افعال اور دل کی شریانوں کی صحت کے لیے مفید ہوتےہیں۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ چقندر منہ میں موجود صحت کے لیے مفید جرثوموں کو طویل المعیاد بنیادوں تک برقرار رکھتا اور عمر بڑھنے کے ساتھ ساتھ دل کی شریانوں اور دماغ پر مرتب ہونے والے منفی اثرات کی رفتار کو سست کرنے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔

محققین کا کہنا ہے کہ چقندر کے جوس کو پینے کے عادی افراد میں بیکٹریا کی 2 اقسام ایم ایم 5 اور ایم ایم 6 کی نشوونما بڑھ جاتی ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.