کراچی والے ہوجائیں ہوشیار! سورج آگ برسانے والا ہے

محکمہ موسمیات کی جانب سے رواں برس موسم گرما میں دوسری ہیٹ ویو کی پیش گوئی کی گئی ہے، جو کراچی پر اثرانداز ہوگی۔

کراچی میں رواں ماہ 3 تاریخ کو قیام پاکستان کے بعد گرم ترین دن رکارڈ کیا گیا تھا، جب درجہ حرارت 43.6 ڈگری سینٹی تک پہنچ گیا تھا اور اب آنے والے دنوں میں بھی سورج کراچی میں آگ برسانے کے لئے تیار ہے۔

محکمہ موسمیات کے ہیٹ ویو سینٹر نے کراچی اور اس کے نواحی علاقہ جات میں 23 سے 25 اپریل تک ہیٹ ویو کی پیش گوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں جمعہ سے اتوار تک موسم شدید گرم رہ سکتا ہے اور درجہ حرارت 38 سے 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے، اس دوران دن بھر میں سمندری ہوائیں نہیں چلیں گی، البتہ شام میں موسم قدرے بہتر رہنے کا امکان ہے۔

اس دوران شہریوں کو گھر میں رہنے، گرم غذاؤں کا استعمال ترک کرنےکے ساتھ ساتھ روزہ رکھنے سے قبل زیادہ سے زیادہ پانی استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.