پی ایس ایل 6 کے بقیہ میچز کا شیڈول جاری

کورونا کی عالمی وبا نے جہاں پوری دنیا کو مفلوج کر کے رکھ دیا، وہیں کھیلوں کے میدان بھی ویران ہو گئے اور شائقین اپنے پسندیدہ کھیل اور کھلاڑیوں کو براہ راست ایکشن میں دیکھنے سے محروم ہو گئے۔

گذشتہ سال سے شروع ہوتا ہوا یہ سلسلہ اب بھی ایسی سرگرمیوں پر اثرانداز ہو رہا ہے، یہی وجہ ہے کہ گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی پاکستان سپر لیگ کو ملتوی کرنا پڑا، جس کے باعث شائقین کرکٹ میں بیچینی کی لہر دوڑ اٹھی مگر اب اچھی خبر یہ ہے کہ پاکستان سپر لیگ 6 کے بقیہ میچز کے شیڈول کا اعلان کیا گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ لیگ کے چھٹے ایڈیشن کے بقیہ میچز کا آغاز یکم جون سے ہوگا، جب کہ ٹورنامنٹ کا فائنل 20 جون کو کھیلا جائے گا۔

بورڈ کے مطابق  ایونٹ کے تمام شرکاء کے لیے 22 مئی سےایک ہی ہوٹل میں قرنطینہ کی 7 روزہ مدت کا آغاز کیا جائے گا اور3 روزہ ٹریننگ سیشنز کے بعد یکم جون سے ایونٹ شروع ہوجائے گا۔

پی ایس ایل 6 کے  تمام میچز نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جائیں گے، نائٹ میچز کا آغاز رات 8 بجے سے ہوگا، جب کہ ڈبل ہیڈر والے دن پہلا میچ شام 5 بجے اور دوسرا رات 10 بجے شروع ہوگا۔

یاد رہے کہ20  فروری سے شروع ہونے والے پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن میں اب تک 14 میچز کھیلے گئے ہیں۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.