دنیا بھر میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والا اسمارٹ فون

ویسےتو موجودہ وقت میں سام سنگ کی ڈیوائسز سب سے زیادہ فروخت ہوتی ہیں، مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ دنیا بھر میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والا اسمارٹ فون کونسا ہے؟

یقین کرنا مشکل ہوگا مگرجنوری 2021 کے دوران دنیا بھر میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والےاسمارٹ فونز کی تعداد 5 ہیں اور حیران کن طور پر ان 5 فونز میں سام سنگ کا کوئی نام و نشان نہیں۔

رپورٹ کے مطابق جنوری 2021 میں دنیا بھر میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والا اسمارٹ فون ایپل کا آئی فون 12 تھا۔

آئی فون 12 پرو اور آئی فون 12 پرو میکس بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہے۔

ایک سال تک دنیا میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والا آئی فون 11 عرصے بعد پہلی سے چوتھی پوزیشن پر پہنچ گیا۔

آئی فون کی کامیابی کی وجہ پہلی بار ایپل کی جانب سے 5 جی اپ گریڈ صارفین کو آئی او ایس آپریٹنگ سسٹم میں فراہم کرنا ہے۔

شیاؤمی کے بجٹ اسمارٹ فون ریڈمی 9 اے اور ریڈمی 9 اس فہرست میں بالترتیب 5 ویں اور چھٹے نمبر پر رہے۔

سام سنگ کا گلیکسی اے 21 ایس 7 ویں نمبر پر رہا جبکہ آئی فون 12 منی کے حصے میں 8 واں نمبر آیا۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.