اسٹار مارکیٹنگ نے اکبر گروپ کا منصوبہ گوادرمیں متعارف کرادیا

گوادر میں اکبر گروپ نے بزنس زون اور سی پیک ویئر ہائوسز متعارف کرادیا۔اسٹار مارکیٹنگ ایکسپو کے سی ای اومحمود احمد خان نے افتتاحی تقریب سجائی۔مہمان خصوصی ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے شاہزیب  کاکڑ  نے ربن کاٹ کر افتتاح کیا۔ان کے ہمراہ چیئرمین اکبر گروپ اکبر علی ,ڈائریکٹرز حسین علی اور علی اصغر تھے، ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے شاہزیب کاکڑ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گوادر میں روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہیں وزیر اعلیٰ بلوچستان کا گوادر کو دبئی بنانے کے لئے بھرپور تعاون حاصل ہے،

رکن صوبائی اسمبلی بلوچستان میر حمل کلمتی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گوادر کو ترقیاتی شہر بنانے کے لئے بوہری برادری کا تعاون قابل ستائش ہے۔گوادر کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے۔

ڈائریکٹر اکبر گروپ حسین علی نے کہا  کہ سی پیک ویئر ہائوس گوادر اور بزنس زون ائیرپورٹ کے قریب متعارف کرایا ہے جو گوادر کی ترقی میں سنگ میل ثابت ہوگا۔

اسٹار مارکیٹنگ ایکسپو کے سی ای او محمود احمد خان نے کہا یہ ابتداہے گوادر کی ترقی میں اسٹار مارکیٹنگ اپنا بھرہور کردار ادا کرے گا

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.