ٹوکیو: اولمپک مقابلے دیکھنے کیلئے غير ملکی شائقين پرپابندی

کرونا وائرس نے جہاں انسان کی زندگی بدل کر رکھ دی ہے ۔۔۔وہیں کھیل کے میدان بھی ویران کردیے ہیں ۔۔۔

کورونا وائرس سے جہاں عبادتگاہیں، درسگاہیں، شادی ہالز، بازار اور سینما گھر متاثر ہوئے ہیں۔۔ وہیں ٹوکیو اولمپک مقابلے دیکھنے کے لئے غير ملکی شائقين کی موجودگی پر پابندی لگادی گئی ہے۔

اس سال غير ملکی شہریوں کو اولمپک مقابلوں میں  شائقین کے طور پر شرکت کی اجازت نہيں ہو گی، جبکہ ان کھيلوں کو براہ راست ديکھنے کے ليے محدود اور صرف مقامی شائقين کو ہی اسٹيڈيمز ميں جانے کی اجازت دی جائے گی۔

ایسا فیصلہ جاپان  دارالحکومت ٹوکيو ميں کھیلوں کے آئندہ اولمپک مقابلوں کے منتظمين کے ایک اہم اجلاس میں ہوا۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ پاکستان میں حالیہ دنوں ہونے والے پی ایس ایل میچز میں بھی صرف محدود شائقین کواسٹیڈیم کے اندر بیٹھ کر میچ دیکھنے کا موقع دیا گیا۔

یاد رہے کہ ٹوکيو میں اولمپکس مقابلے گزشتہ برس2020 ہونا تھے تاہم کورونا کی وجہ سے انہیں ایک سال کے لیے ملتوی کر ديا گيا تھا۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.