کراچی: پہلی الیکٹرک بس کا افتتاح،ٹاورسے سہراب گوٹھ تک چلے گی

کراچی: سندھ کے دل کراچی میں الیکٹرک بس منصوبے کی شروعات ہوگئی ، وزیر ٹرانسپورٹ اویس قادر شاھ نے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت الیکٹرک بس کا افتتاح کیا جو ٹاور سے سہراب گوٹھ تک چلے گی اور ایک اسٹاپ کا کرایہ 10 روپے ہوگا ۔۔مجموعی طور پر بس کے 10 اسٹاپ ہوں گے ،جبکہ سیفائر گروپ کی الیکٹرک بس 37 سیٹوں پر مشتمل ہوگی ، وزیرٹرانسپورٹ اویس قادر شاہ نے افتتاحی تقریب کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سیفائر گروپ کی یہ بس مکمل طور پر الیکٹرک ہے اور یہ آزمائشی طور پر چلائی جارہی ہے، ان کا کہنا تھا کہ رواں سال کے آخر تک 100 الیکٹرک بسیں سڑکوں پر لائیں گے

اس موقع پر سی ای او سفائر گروپ احمد جاوید چودھری نے کہا کہ کراچی میں پہلی الیکٹرک بس چلارہے ہیں جس کے لئے صوبائی حکومت کا بھرپور ساتھ ہے

ان کا کہنا تھا کہ ہر مہینے ان بسوں کی تعداد بڑھائی جائے گی اور بسیں چلانے میں تعاون کرنے پر وہ سندھ حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہیں ۔۔۔۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.