متھیرا نے مرد اور خواتین میں برابری کی مخالفت کردی

پاکستان میں عورت مارچ کو لیکر کافی بحث پایا جاتا ہے، خاص طور پر  میرا جسم میری مرضی جیسے بینرز پرکئی  حلقوں کی مختلف رائے سامنے آتی رہی ہے۔

ایسے بینرز یا مطالبات کی جہاں اکثر عوام  نے مخالفت  کی ہے، وہیں کچھ آزاد خیال لوگ اس کی حمایت کرتے بھی نظر آتے ہیں، جن میں شوبز شخصیات بھی شامل ہیں  لیکن اداکارہ و میزبان متھیرا  مرد و خواتین میں       برابری کی حامی نہیں۔۔ ان کا ماننا ہے کہ ایسی باتیں کرنا بے وقوفی ہے۔

متھیرا   حال ہی میں ایک آن لائن شو میں مہمان بنیں اور انہوں نے مختلف موضوعات پر کھل کر بات کی۔

انہوں نے کہا کہ مرد اور خواتین کبھی برابر نہیں ہو سکتے۔۔۔ برابری کی باتیں کرنا بے وقوفی ہے۔۔ کیوں کہ جو چیزیں مردوں کے پاس ہیں، وہ خواتین کے پاس نہیں۔

ان کے نزدیک مرد اور خواتین کے ملنے سے ہی ایک مکمل انسان بنتا ہے اور دونوں میں برابری کی باتیں کرنا یا پھر کسی ایک صنف کو زیادہ اہمیت دینا بھی غلط ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.